0
Sunday 11 Jul 2021 15:19

افغانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،گورنر پنجاب

افغانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، امریکہ افغانستان جنگ سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔ وہ گورنر ہاوس لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے برنچ میں غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے سینیئر صحافیوں کے اعزاز میں برنچ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں نوید چودھری، اسرار رانا، ناصف اعوان، عابد سلمان، چودھری اکرم، حبیب اکرم، نعیم مسعود، کاشف سلمان، عمران امین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
 
گورنر پنجاب نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دورہ امریکہ کے دوران ہونیوالی پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی اور سکھ کمیونٹی سے تجارت بڑھانے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے تبادلہ خیال ہوا جبکہ کیلیفورنیا میں زرعی یونیورسٹی کیساتھ معاہدہ کیا ہے جس سے زراعت کے شعبے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں امریکہ اور افغانستان کی جنگ سے نقصان پاکستان کو پہنچا۔ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا امریکی صدر جوبائیڈن کی امن کے قیام کی کاوش ہے۔
خبر کا کوڈ : 942845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش