0
Sunday 11 Jul 2021 16:17

سندھ، سرکاری اسپتالوں میں طبی معائنے کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

سندھ، سرکاری اسپتالوں میں طبی معائنے کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے اندورون ملک سے صوبے میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکٹ لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے، اس ضمن میں صوبائی محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں او پی ڈیز میں ذمہ دارایاں ادا کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ سرٹیفکیٹ نہ لانے والے مریضوں کا معائنہ نہ کیا جائے، ساتھ ہی مراسلے میں سرکاری اسپتال کا رخ کرنے والے مریضوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مریض شناختی کارڈ اور ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ لائیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں سے سندھ آنے والے مسافروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران سفر اپنے کورونا سرٹیفیکٹ ساتھ رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافر کرونا ویکسی نیشن کے ساتھ ہی سفر کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 942853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش