0
Sunday 11 Jul 2021 17:22

ملتان، تاجروں نے دوبارہ لاک ڈاون کی صورت میں ''دما دم مست قلندر'' احتجاج کی کال دیدی 

ملتان، تاجروں نے دوبارہ لاک ڈاون کی صورت میں
اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل کرونا وبا کی آڑ میں ایک بار پھر مارکیٹس اور بازار 2 اگست تک لاک ڈاون کسی صورت تاجر قبول نہیں کریں گے، اگر دوبارہ لاک ڈاون کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، بالخصوص چھوٹے تاجر اور غریب دکاندار پہلے ہی گذشتہ دو برس سے کرونا وبا کے باعث دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شدید بے چینی کا شکار ہیں، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے۔ مرکزی تنظیم تاجران کے قائد خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں ملتان سمیت ملک بھر کی تاجر برادری متحد ہے۔ خالد محمود قریشی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومتی اہلکار اور مجسٹریٹ مارکیٹس میں خوف و ہراس پھیلا رہے کہ جس دکاندار اور اس کے ملازمین کی ویکسینیشن نہیں ہوگی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی، اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو تاجر ان مارکیٹوں میں آنے ان سرکاری لوگوں کو وہیں خود گرفتار کرلیں گے جو آکر خوف و ہراس پھیلائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب ویکسینیشن سنٹرز پر تاجر اور ان کے ملازمین یا کوئی شہری ویکسین لگوانے جائیں تو وہاں دیوار پر چسپاں نوٹس میں لکھا ہوتا ہے کہ ویکسینشین لگوانے کے بعد شہری کی حالت بگڑنے کی حکومت اور کوئی ادراہ ذمہ دار نہیں ہے، بلکہ ویکسینیشن کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا، تو ہم کیسے ویکسینیشن کرائیں جب ایسے حالات ہیں تو خوف و ہراس بند کیا جائے، حکومت ذمہ داری لے کہ ویکسیشنین سے کچھ نہیں ہوگا تاجر ویکسینیشن کرانے کو تیار ہیں جب تک حکومت اور محکمہ صحت اس بات کی ضمانت نہیں دیں گے اس وقت تک ہم کسی تاجر اور ملازمین کو ویکسین لگوانے کے لئے زور نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی سرکاری اہلکار کو اپنے کسی تاجر کو ہراساں کرنے دیں گے۔ اگر ایسا کیا گیا تو امن و امان کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 942863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش