0
Sunday 11 Jul 2021 22:31

وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر بھارتی ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائیاں

وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر بھارتی ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سرینگر میں قائم مدرسہ ’سراج العلوم‘ کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ’این آئی اے‘ کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر اور سرینگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ انکے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں کس کیس یا کیسز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لانے کے علاوہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز اور سٹوریج ڈیوائسز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ این آئی اے کی ایک ٹیم نے سرینگر کے نواح بازار میں قائم مدرسہ ’سراج العلوم‘ پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کچھ دستاویزات اور لیپ ٹاپ اپنے قبضے میں لینے کے علاوہ اس مدرسے کے چیئرمین ادنان احمد ندوی کی گرفتاری عمل میں لائی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مدرسہ اترپردیش کی اسلامی یونیورسٹی ’دارالعلوم ندوۃ العلماء‘ سے منسلک ہے۔
خبر کا کوڈ : 942871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش