0
Sunday 11 Jul 2021 22:33

"القاعدہ" کیجانب سے "جارح سعودی فوجی اتحاد" میں شمولیت کا اعتراف

"القاعدہ" کیجانب سے "جارح سعودی فوجی اتحاد" میں شمولیت کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں جارح سعودی فوجی اتحاد میں عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ کی شمولیت کے بارے نشر ہونے والی متعدد رپورٹوں کے بعد اب اپنے تازہ ترین بیان میں خود "القاعدہ" نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ہمراہ یمنی عوام کے خلاف جنگ لڑنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے اپنے تازہ ترین بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ یمنی صوبے البیضاء کے شہروں الصومعہ اور الزہراء میں لڑی جانے والی جنگ میں (جارح) سعودی فوجی اتحاد کے ہمراہ موجود تھی۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو "کفر کی حکومت" قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی فورسز کی "غداری" کے باعث (جارح) سعودی فوجی اتحاد کو صومعہ و الزہراء کے دونوں محاذوں پر بری شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔



واضح رہے کہ مقامی قبائل کی مدد سے انصاراللہ فورسز نے گذشتہ روز ہی یمن کے مرکزی صوبے البیضاء میں جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک بڑا حملہ پسپا کرتے ہوئے صومعہ و الزہراء نامی شہروں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 942885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش