0
Sunday 11 Jul 2021 22:53

خیبر پختونخوا میں اہم شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی

خیبر پختونخوا میں اہم شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سمیت سینکڑوں افراد سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ شخصیات کو یہ سیکورٹی باقاعدہ محکمہ داخلہ کے اجازت نامے کے تحت فراہم کی گئی تھی جبکہ کافی افراد نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے یہ سیکورٹی حاصل کی تھی اور ان کو نمود و نمائش کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک حکم نامے کے تحت یہ سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جس کا مقصد کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر سیکورٹی کے اس انتظام کو باضابطہ بنانا ہے۔ اگر کوئی اہم شخص اس پولیس کے حکم نامے سے متاثر ہوا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کی جان کو انتہائی خطرات لاحق ہیں تو وہ محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا سے رابطہ کرسکتا ہے، جہاں موجود صوبائی تھریٹ اسیسمینٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اسے باقاعدہ آرڈر کے تحت سیکورٹی فراہم کردی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 942892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش