0
Sunday 11 Jul 2021 23:46

سندھ حکومت نے ترقیاتی کام کروانے کی بجائے اشتہاری مہم چلائی، علی زیدی

سندھ حکومت نے ترقیاتی کام کروانے کی بجائے اشتہاری مہم چلائی، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر میری ٹائم سیکیورٹی افیئر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کی ذمہ داری تھی جو پی ٹی آئی کر رہی ہے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد ترقیاتی کام کروانے کی بجائے اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے جبکہ سنا ہے مرتضیٰ وہاب کو بھی اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں جو بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کا کام تھا تاہم وہ سب ہمیں کرنے پڑ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ میں ترقیاتی کام کرانے کی بجائے صرف اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 14 سالوں تک عوام کو پانی ٹینکر سے ملا اور کبھی لائن سے نہیں، فائر بریگیڈ کا نظام تباہ حال تھا، ایف ڈبلیو او نے صفائی کروائی اور 2019ء میں شہر کو ڈوبنے نہیں دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 942911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش