QR CodeQR Code

وزیراعظم کا سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ

12 Jul 2021 00:19

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے جبکہ ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قوم پرست رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں، اس مقصد کیلئے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 942915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942915/وزیراعظم-کا-سندھ-کی-سیاست-میں-متحرک-ہونے-کیلئے-بڑی-شخصیات-سے-رابطے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org