QR CodeQR Code

چئیرمین پی اے سی چوہدری نثار علی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تمام خصوصی و ذیلی کمیٹیوں کو توڑ دیا

25 Aug 2011 02:07

اسلام ٹائمز:چودھری نثار علی خان کہنا تھا کہ نئے آڈیٹر جنرل کی تقرری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو غیر فعال کرنے کے حکومتی عزائم کو واضح کر دیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چودہری نثار علی نے میڈیا کو جاری بیان میں پی اے سی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس تک ذیلی اور خصوصی کمیٹیز کی تشکیل اور ان کی میٹنگز کا فیصلہ معطل رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آڈیٹر جنرل کی تقرری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو غیر فعال کرنے کے حکومتی عزائم کو واضح کر دیا ہے۔ ایک خالصتاً آئینی پوسٹ کو پسندیدہ، چہیتے اور انتہائی متنازعہ شخصیت سے پر کرنے سے وزیراعظم کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کو حکومتی ضروریات اور ایجنڈے کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔ پی اے سی نے اپنی کارکردگی سے پچھلے تین برسوں میں ایک سو پندرہ ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 94296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/94296/چئیرمین-پی-اے-سی-چوہدری-نثار-علی-نے-پبلک-اکاؤنٹس-کمیٹی-کی-تمام-خصوصی-ذیلی-کمیٹیوں-کو-توڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org