0
Monday 12 Jul 2021 11:38

نیب سے گھبراتا ہوں نہ مقدمات سے، شاہد خاقان

نیب سے گھبراتا ہوں نہ مقدمات سے، شاہد خاقان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے وہ نہ نیب سے گھبراتے ہیں، نہ مقدمات سے گھبراتے ہیں، ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں، وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو وزراء کہتے تھے ہم نے انہیں پکڑا ہے وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، کرپٹ تو حکومت میں بیٹھے ہیں کتنے وزیروں کو نکالا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کا دو سال سے کیس چل رہا ہے، اگر ججمنٹ پڑھ لی جائے تو شاید چیئرمین نیب کو شرم آ جائے، ہم نہ نیب سے گھبراتے ہیں نہ کیسوِں سے گھبراتے ہیں۔ رہنما نواز لیگ نے سوال کیا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کا ذمہ دار کون ہے؟ ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ چیئرمین نیب بتا دیں وہ کس کے غلام ہیں؟ وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 942968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش