0
Monday 12 Jul 2021 11:42

عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا، فردوس اعوان

عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا، فردوس اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ہیٹیاں بالا میں خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ نواز لیگ اپنا نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟ سوائے لوٹ مار کے ظل سبحانی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی مودی اور جندال کے ساتھ پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک جھڑکتا رہا، وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر برسوں لوٹ مار کرنے والوں کو کشمیری نشان عبرت بنائیں گے، کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے محافظ ہیں، انہوں نے کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، کشمیری ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 942969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش