0
Monday 12 Jul 2021 11:45

طالبان کا قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ

طالبان کا قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نے قبضہ کر لیا۔ طالبان کی طرف سے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے تاہم قندھار قونصل خانے کا مقامی عملہ کام کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 942970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش