0
Monday 12 Jul 2021 15:03

چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی

چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چاروں صوبوں نے تحریک لبیک پر مکمل پابندی کی حمایت کر دی۔ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے۔ اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کیلئے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 942971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش