QR CodeQR Code

ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، فواد چوہدری

12 Jul 2021 12:48

وزیر اطلاعات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظامِ حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظامِ حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔


خبر کا کوڈ: 942972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/942972/ہماری-افغان-پالیسی-پاکستان-کے-مفاد-پر-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org