0
Monday 12 Jul 2021 15:04

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد کیمرے ’’اندھے‘‘ ہونے کا انکشاف

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد کیمرے ’’اندھے‘‘ ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی منصوبے پر کتنی لاگت آئی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ لاہور شہر میں لگے 30 فیصد کیمرے ’’اندھے‘‘ ہونے کا بھی انکشاف۔ پنجاب اسمبلی میں سیف سٹیز اتھارٹی منصوبے کے حوالے سے جمع کروائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پراجیکٹ پر 2019 تک 17 اعشاریہ 52 ارب روپے لاگت آئی۔ جس میں بتدریج اضافہ ہوا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے تحت لاہور میں 7 ہزار 678 جبکہ قصور میں 8 ہزار 150 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

سیف سٹی کے 70 فیصد کیمرے درست حالت میں کام کر رہے ہیں، جبکہ 30 فیصد کیمرے تکنیکی وجوہات اور کنٹریکٹر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے خراب ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں کل 890 اہلکار اور افسران کام کر رہے ہیں۔ سپیڈ کنٹرول کی کوریج کیلئے 160 کیمرے داخلی و خارجی راستوں اور شاہراہوں پرنصب کئے گئے ہیں اور سیف سٹی کے نصب شدہ کیمروں سے اب تک 21 ہزار مقدمات میں شہادتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 942991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش