0
Monday 12 Jul 2021 15:40

کوئٹہ، بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، اسپنی روڈ بند

کوئٹہ، بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، اسپنی روڈ بند
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اسی حوالے سے کوئٹہ کی مرکزی شاہراہوں میں سے ایک کو احتجاجی مظاہرین نے شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر بند کر دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی۔ تفصیلات کے مطابق اسپنی روڈ پر احتجاجی مظاہرین نے شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑک بند کرتے ہوئے ٹائر جلا کر اپنا احتجاج رکارڈ کروایا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کیسکو حکام کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال جون اور جولائی کے مہینے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جاتا ہے، اس سال تو کیسکو نے دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھا کر حد کر دی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کیسکو سے جواب طلب کرے۔ دوسری جانب اسکول، کالجز، یونیورسٹیز، دفاتر اور روزگار کی طرف سفر کرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ اسپنی روڈ بند ہونے کی وجہ سے بعض افراد نے متبادل راستے اختیار کئے جبکہ متعدد شہریوں کی گاڑیاں سڑک کھلنے کے انتظار میں قطاروں میں کھڑی رہیں۔
خبر کا کوڈ : 942998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش