QR CodeQR Code

کوئٹہ، کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر 62 دکانیں سیل

12 Jul 2021 16:18

بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بتائے گئے اقدامات پر عمل نہیں کیا تھا۔ تاجروں نے احتجاج کیا تو اے سی سٹی مذاکرات کیلئے آئے اور تاجروں کا احتجاج ختم کروایا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹۃ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے حوالے سے طے شدہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات اٹھائے گئے۔ انتظامیہ نے بازاروں میں دکان کے مالکان اور وہاں کام کرنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا اور جان لیوا وباء کی ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کی دکانیں سیل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 62 دکانیں سیل کر دیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ دکانداروں نے حکومت، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتائے گئے اقدامات پر عمل نہیں کیا تھا۔

دوکانیں سیل ہونے کے بعد تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کی مصروف ترین شاہراہ منان چوک پر ٹائر جلائے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب تاجروں سے مذاکرات کیلئے پہنچے۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد تاجر برادری نے احتجاج ختم کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کو ویکسی نیشن کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 943003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943003/کوئٹہ-کورونا-ویکسینیشن-نہ-کروانے-پر-62-دکانیں-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org