QR CodeQR Code

یکساں سول کوڈ ملکی مفاد میں نہیں ہے، مولانا عرفی قاسمی

12 Jul 2021 17:55

آل انڈیا تنظیم علماء حق دہلی کے قومی صدر نے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ اور ایک ملک ایک قانون کی راہ ہموار کرنے کی بات کوئی نئی نہیں ہے بلکہ منشا پر سوال ہے اور یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ کے حالیہ مشورے پر جس میں عدالت نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے اور مودی حکومت سے اس سلسلے میں اقدام کرنے کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کا مشورہ دیا ہے، اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق دہلی کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ اور ایک ملک ایک قانون کی راہ ہموار کرنے کی بات کوئی نئی نہیں ہے بلکہ منشا پر سوال ہے اور یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

مولانا عرفی قاسمی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے حامیوں کو یہ بات ضرور نظر میں رکھنی چاہیئے کہ یہ ملک ایک سیکولر اسٹیٹ ہے، یہ مختلف مذاہب اور مختلف تہذیب و ثقافت کے حامل افراد اور مختلف بولی بولنے والے انسانوں کا مسکن رہا ہے، یہاں اس قسم کی کوشش سے ملک کے اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا قوی اندیشہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی اقلیتوں کے معاملات پر مسلم مخالف رخ بے نقاب ہوچکا ہے اور ہمارے علماء و دانشوروں نے عدالتوں میں اس وقت کی حکومتوں کے اسلام اور قرآن مخالف فیصلوں کو کامیابی کے ساتھ چیلنج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 943017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943017/یکساں-سول-کوڈ-ملکی-مفاد-میں-نہیں-ہے-مولانا-عرفی-قاسمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org