QR CodeQR Code

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش، سندھ حکومت کا بڑا دعویٰ

12 Jul 2021 22:33

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل صبح سے نکلے کہاں ہيں جو انہيں بارش کے پانی کا پتہ ہو، پیپلز پارٹی کے لوگ فیلڈ میں موجود ہیں اور عوام کے درمیان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح مون سون بارشوں کا پانی سڑکوں پر نہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ صوبائی حکومت کام کررہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کيلئے جو کرنا پڑا کروں گا، گورنر صاحب کو ہر معاملے پر بات نہيں کرنی چاہيئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل صبح سے نکلے کہاں ہيں جو انہيں بارش کے پانی کا پتہ ہو، پیپلز پارٹی کے لوگ فیلڈ میں موجود ہیں اور عوام کے درمیان ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال مون سون بارشوں میں سڑکوں پر پانی نہيں ہے، ماضی ميں اسٹار گيٹ، ناتھا خان، نرسری پر پانی ہوتا تھا لیکن ہماری کوششوں سے اب معاملات قابو میں ہیں۔ رہنماء پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ضلع شرقی، کورنگی اور جنوبی کا دورہ کيا ہے، حکومتی مشینری عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے میدان میں ہے، 3 کروڑ عوام کا شہر ہے لازمی بات ہے کوئی نہ پریشانی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ پچھلے 6 سے 7 گھنٹوں سے جاری ہے، کوشش ہے سڑکوں پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، تمام متعلقہ ادارے مستعدی سے کام کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 943076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943076/کراچی-میں-مون-سون-کی-پہلی-بارش-سندھ-حکومت-کا-بڑا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org