0
Monday 12 Jul 2021 23:44

وفاق میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے، جماعت اسلامی

وفاق میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کراچی تا کشمور سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور لوٹ مار و اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ سندھ حکومت قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کرکے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں نظم صوبہ جماعت اسلامی سندھ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت دعوتی و تنظیمی امور پر غور کیا گیا، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے دورہ جات کی رپورٹ اور فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ پیش کیا، جبکہ اس موقع پر حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کی والدہ کے وفات پر تعزیت، مغفرت اور درجات بلندی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری کی صورتحال نے عوام کو سخت پریشان کر دیا ہے، وفاق میں پی ٹی آئی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے، سیاسی جماعتیں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پروٹوکول، مراعات اور سیکورٹی اشرافیہ طبقے کیلئے ہے، باقی سندھ کے عوام کو بے یار و مددگار اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ملک و ملت اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے پر بات کی بجائے سیاسی رسہ کشی میں وقت اور قومی دولت ضیاع کیا جا رہا ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی ہی قوم کی امیدوں کی کرن ہے، جماعت اسلامی کھوکھلے نعروں و دعوؤں پر بات نہیں کرتی، بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ صوبائی امیر نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور چرم قربانی مہم کی بھرپور منصوبہ بندی کریں۔
خبر کا کوڈ : 943098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش