0
Tuesday 13 Jul 2021 01:41

صوابی کی عدالت میں اسلحے کیساتھ داخل ہونیوالی دو خواتین گرفتار

صوابی کی عدالت میں اسلحے کیساتھ داخل ہونیوالی دو خواتین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوابی کچہری میں اسلحے کے ساتھ داخل ہونیوالی دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کی عدالت میں دو خواتین اسلحے کے ساتھ داخل ہوئیں جنہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  گرفتار کرلیا۔ گرفتار کی گئیں خواتین کی شناخت رشیدہ زوجہ لیاقت اور زرمینہ دختر امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زرمینہ کا شوہر امان اللہ جیل میں ہے، جس کی آج  پیشی تھی، اور دونوں خواتین اس سے ملاقات کے لئے آئی تھیں، امان اللہ کی محمد ریاض نامی شخص کے ساتھ خونی دشمنی تھی، اور آج اس نے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ دونوں خواتین کے پاس 29 گولیاں اور لوڈڈ اسلحہ تھا، جو ممکنہ طور پر قتل کے منصوبے میں استعمال کیا جانا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 943115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش