QR CodeQR Code

مفتی عزیزالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

13 Jul 2021 11:41

جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری رانا راشد علی نے طالبعلم سے بد فعلی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ میں طالبعلم سے بدفعلی کرنیوالے مفتی عزیزالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری رانا راشد علی نے طالبعلم سے بدفعلی کے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے سخت سکیورٹی میں مفتی عزیز الرحمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی گزشتہ دنوں اپنے طالبعلم صابر شاہ سے بدفعلی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے انہیں میانوالی سے گرفتار کرلیا تھا۔ مفتی عزیزالرحمان کیساتھ ان کے تین بیٹے بھی جیل میں ہیں جبکہ تین بیٹے عبوری ضمانت پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 943143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943143/مفتی-عزیزالرحمان-کے-جوڈیشل-ریمانڈ-میں-مزید-14-روز-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org