0
Tuesday 13 Jul 2021 11:42

مفتی عزیز الرحمان کیس کی تفتیش مکمل، چالان پراسیکیوشن کو جمع کروا دیا گیا

مفتی عزیز الرحمان کیس کی تفتیش مکمل، چالان پراسیکیوشن کو جمع کروا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مدرسے جامعہ منظورالاسلام کے طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مفتی عزیز الرحمان سے تفتیش مکمل کرکے کیس کا چالان جمع کرا دیا ہے۔ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق مفتی عزیر الرحمان کیس کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرایا گیا ہے۔ چالان میں مفتی عزیزالرحمن کو مرکزی ملز م نامزد کیا گیا ہے جبکہ مفتی عزیز الرحمان کے پانچ بیٹوں کو بھی بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق مفتی عزیزالرحمن کے بیٹوں پر دھمکیاں دینے کا الزام  ہے۔
 
ذرائع  کے مطابق پولیس نے طالبعلم کیساتھ بدفعلی کے واقعہ کی ویڈیو کو بھی چالان کے ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔ پولیس نے کیس کے مدعی طالبعلم صابر شاہ کے بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا ہے۔ پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دے گی جس کے بعد چالان عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے مفتی عزیزالرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 943166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش