QR CodeQR Code

کوئٹہ، ریلوے پولیس کی کارروائی، قابضین سے زمین واگزار

13 Jul 2021 21:55

ریلوے پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے پولیس نے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ریلوے کی زمین پر خانہ بدوشوں کی جانب سے کئے گئے غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد کی زمین قابضین سے واگزار کروا لی ہے۔ ایس پی ریلوے وزیر علی نے کہا ہے کہ غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ ریلوے کی زمین کو واگزار کروایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔


خبر کا کوڈ: 943257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943257/کوئٹہ-ریلوے-پولیس-کی-کارروائی-قابضین-سے-زمین-واگزار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org