QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجیوں کے گرفتار کئے جانیکے آپریشن کی ویڈیو جاری کر دی

13 Jul 2021 23:09

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے 15 سال گزرنے کیبعد سال 2006ء میں مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے غاصب صیہونی رژیم کے فوجیوں کو تحویل میں لینے کے اپنے آپریشن "الوعد الصادق" کی سالگرہ پر اس سے متعلق ویڈیو فوٹیج کو پہلی مرتبہ جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے 15 سال کے بعد، مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے سے قابض غاصب صیہونی فوجیوں کی گرفتاری سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کر دی ہے۔ 12 جولائی 2016ء کے روز صبح 9 بجے "الوعد الصادق" کے نام سے شروع ہونے والا یہ آپریشن، غاصب صیہونی رژیم کے جیلوں میں قید لبنانی قیدیوں کی آزادی کے لئے غاصب صیہونی فوجیوں کو تحویل میں لینے کے مقصد سے لبنان کے جنوب میں واقع "خلہ وردہ" نامی علاقے کے قریب مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے اس پار انجام پایا۔ رپورٹ کے مطابق سرحدی علاقے میں گشت کرنے والی صیہونی ہموی ناگہاں ہونے والے ایک دھماکے کے باعث رک جاتی ہے اور اس میں موجود متعدد غاصب صیہونی فوجی ہلاک ہو جاتے ہیں جس کے بعد حزب اللہ لبنان کے مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شروع ہو جانے والی دوبدو لڑائی کے دوران ہی لبنانی مزاحمتکار 2 اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے صیہونی گاڑی کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
 

 


خبر کا کوڈ: 943281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943281/حزب-اللہ-لبنان-نے-اسرائیلی-فوجیوں-کے-گرفتار-کئے-جانیکے-آپریشن-کی-ویڈیو-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org