QR CodeQR Code

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ پرکشش نہیں بلکہ بہت سخت کام ہے، وزیر بلدیات سندھ

13 Jul 2021 23:45

نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مرتضی وہاب کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کے آپشن کیلئے زیر غور رہا ہے، مرتضی وہاب گھوم رہے ہیں تو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایڈمنسٹریٹر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اتنا بڑا عہدہ نہیں ہے، اگر مرتضی وہاب اس کیلئے تیار ہوجاتے ہیں تو اچھی بات ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مرتضی وہاب کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کے آپشن کیلئے زیر غور رہا ہے، مرتضی وہاب گھوم رہے ہیں تو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ ناصر شاہ نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ پرکشش نہیں بلکہ بہت سخت کام ہے۔

کراچی میں نالوں کی صفائی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ 20 مئی سے نالوں کی صفائی شروع کردی تھی، چوکنگ پوائنٹ کلیئر کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے گزشتہ سال کی طرح اس سال پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا، کیونکہ کچرا نکال کر نہیں رکھا جارہا، لینڈ فل تک پہنچایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 943285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943285/ایڈمنسٹریٹر-کراچی-کا-عہدہ-پرکشش-نہیں-بلکہ-بہت-سخت-کام-ہے-وزیر-بلدیات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org