0
Tuesday 13 Jul 2021 23:55

کورونا کی چوتھی خطرناک لہر، کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی چوتھی خطرناک لہر، کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے اور چوتھی لہر کے باعث مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ضلع کورنگی کے بعد وسطی میں بھی کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ مائیکرو ‏اسمارٹ لاک ڈاؤن 26 جولائی تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور ‏نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں ٹاؤنز میں 200 سے زائد کورونا کے مریض موجود ہیں اور مائیکرو ‏اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی ‏غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، ڈبل سواری اور فیملی اجتماع ‏پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے اور ‏حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات ‏کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 943292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش