0
Saturday 8 Aug 2009 12:15

بیت اللہ محسود زندہ ہے،حکیم اللہ محسود کا دعویٰ

بیت اللہ محسود زندہ ہے،حکیم اللہ محسود کا دعویٰ
پشاور:کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان اور بیت اللہ محسود کے قریبی رشتے دار حکیم اللہ محسود نے بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ اور محفوظ مقام پر ہیں۔ عرب ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت اللہ زندہ ہیں اور بدستور تحریک کی قیادت کر رہے ہیں،جس کے ثبوت کیلئے جلد ان کی ویڈیو ٹیپ منظر عام پر لائی جائیگی۔ تاہم ڈرون حملے کے بعد ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔حکیم اللہ نے سسر کے گھر موجودگی کے حوالے سے کہا کہ سسرال میں رہنا پختون روایات کے برخلاف ہے اور ڈرون حملے کے وقت وہ سسر کے گھر موجود نہیں تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیت اللہ محسود اسامہ بن لادن اور ملا عمر کی طرح جنگی حکمت عملی کے تحت روپوش ہیں،جبکہ تحریک طالبان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس معمول کا حصہ ہیں۔
 بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تردید
وانا : بیت اللہ محسود کے ترجمان حکیم اللہ محسود نے بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو تین روز میں اس حوالے سے ویڈیو جاری کی جائے گی۔جس میں ڈرون حملے کے بعد کی صورتحال کی وضاحت کی جائے گی۔ نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم اللہ محسود نے کہا کہ قبائل کے لئے یہ شرم کی بات ہوتی ہے کہ وہ سسرال جا کر ٹہرے،بیت اللہ محسود بھی کبھی سسرال نہیں گیا۔وہ حشاش بشاش ہے اور کمانڈ سنبھالا ہوا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان حکیم اللہ محسود نے بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت اللہ محسود زندہ ہیں اور محسود قبائل میں ہیں اور روز مرہ کے کام انجام دے رہے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق بیت اللہ محسود گروہ کے کچھ ذمے دار انہیں تنظیم کی سربراہی سے الگ کرنا چاہتے تھے لہذا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان کی موت کی خبر پھیلا کر ان کو منظر عام سے ہٹا دیا جائے۔


خبر کا کوڈ : 9433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش