0
Wednesday 14 Jul 2021 04:50

جو سب کے سافٹ ویئر اپڈیٹ کرتے تھے اب انکا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہورہا ہے، نبیل گبول

جو سب کے سافٹ ویئر اپڈیٹ کرتے تھے اب انکا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہورہا ہے، نبیل گبول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نیب قوم کو بتائے کہ جس رقم کی ریکوری کا دعویٰ کیا جارہا ہے وہ کس سے کس کیس میں ریکور کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پلی بارگینگ کا مطلب یہ ہے کہ چور مان لیتا ہے کہ میں نے چوری کی ہے لہٰذا ایسے لوگوں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے اور بتایا جائے کہ ان کا تعلق کس سیاسی لیڈر سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو 33 ارب روپے ریکور کئے ہیں وہ پیسے کہاں ہیں، اگر وہ یہ نہیں بتاسکتے تو اس کا مطلب چوروں سے پیسے ریکور کرکے اپنے جیب میں ڈال لئے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سسٹم میں بہت سے وائرس آگئے ہیں اور وقت بدل رہا ہے جو سب کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتے تھے اب ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اس لئے دی گئی کیوں کہ جو جتنا بدتمیز ہوتا ہے عمران خان کو وہ اتنا ہی پسند آتا ہے، عمران خان کو سوچنا چاہیئے کہ کس قسم کے آدمی کو میدان میں بھیجا ہے۔
خبر کا کوڈ : 943318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش