0
Wednesday 14 Jul 2021 11:28

ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کریگی، عمران خان

ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کریگی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔ اسلام آباد میں نادرا وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا، اب اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہی بائیو میٹرک تصدیق سے سند لے سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، چیئرمین نادرا سے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔

آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے، لینڈ رجسٹری اور دیگر ریکارڈ کی فائلیں گُم یا پھر جلا دی جاتی تھیں، پیپرلیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرسکیں، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہے، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی، ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 943349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش