QR CodeQR Code

باب دوستی پر افغان پرچم کی بجائے طالبان کا جھنڈا بلند

14 Jul 2021 15:05

افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے قبضہ کرکے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا، جسکے باعث آمد و رفت معطل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغانستان کا قومی پرچم اتار کر طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے قبضہ کرکے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا، جس کے باعث آمد و رفت معطل ہے۔ ترجمان طالبان نے اپیل کی ہے کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں۔


خبر کا کوڈ: 943374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943374/باب-دوستی-پر-افغان-پرچم-کی-بجائے-طالبان-کا-جھنڈا-بلند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org