0
Wednesday 14 Jul 2021 16:14

ملالہ کی تصویر شائع کرنے پر آکسفورڈ پبلیشر کو شوکاز نوٹس جاری

ملالہ کی تصویر شائع کرنے پر آکسفورڈ پبلیشر کو شوکاز نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ غیر منظور شدہ کتاب کی اشاعت پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ پبلشرز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ بورڈ نے آکسفورڈ پریس کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ آکسفورڈ پریس نے بورڈ کی منظوری کے بغیر سوشل سٹڈیز گریڈ ون کی کتاب کی اشاعت کی۔ ڈائریکٹر مسودات ٹیکسٹ بک بورڈ نے آکسفورڈ پریس کو شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے۔ گریڈ ون کی کتاب میں منظوری کے بغیر قومی ہیروز کیساتھ ملالہ یوسفزئی کی تصویر شائع کی گئی۔ 7 روز میں جواب نہ دینے پر پبلیشر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بورڈ حکام نے ایکٹ کی شق دس اور پندرہ کے تحت آکسفورڈ پریس کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ بورڈ قوانین کے تحت این او سی کے بغیر کتب کی اشاعت قابل سزا جرم ہے۔
خبر کا کوڈ : 943380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش