0
Wednesday 14 Jul 2021 16:42

کوہستان حملہ، سی پیک منصوبہ کے تمام افراد کو سکیورٹی دی جائے، بابر اعوان

کوہستان حملہ، سی پیک منصوبہ کے تمام افراد کو سکیورٹی دی جائے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز. وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کوہستان حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ایک حملے میں چھ چینی انجینئرز، دو فرنٹیئر کور اہلکاروں سمیت کم از کم 10 افراد سانحہ کاشکار ہوگئے اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ایک تو یہ بات واضح ہو جائے کہ سی پیک کے تمام منصوبوں کے افراد کو سکیورٹی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہے، شخصیات کے پروٹوکول اور سکیورٹی میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض بیوروکریٹس تو ایسے ہیں جن کا پروٹوکول وزیراعظم اور چیف جسٹس سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کابینہ میں اہم شخصیات کی سکیورٹی کا پلان پیش کیا جائے گا، پروٹوکول پر قوم کے ٹیکس کے پیسے لگ رہے ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے خطاب اور انٹرویو میں صاف کہہ چکے ہیں کہ امریکا کو اڈے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم امن میں ساتھ ہیں، جنگ میں ساتھ نہیں، جبکہ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کو روڈ حادثہ پیش آیا اور یہ کوئی دھماکہ یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ عارف خان یوسفزئی کے مطابق یہ ایک خطرناک سڑک ہے، جہاں بدقسمتی سے روڈ حادثے عام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش