0
Wednesday 14 Jul 2021 17:00

کوہستان، بس کو روڈ حادثہ پیش آیا، یہ دھماکہ یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر 

کوہستان، بس کو روڈ حادثہ پیش آیا، یہ دھماکہ یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر 
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب چھ چینی شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد بس حادثہ کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بس کو روڈ حادثہ پیش آیا اور یہ کوئی دھماکہ یا دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ عارف خان یوسفزئی کے مطابق یہ ایک خطرناک سڑک ہے، جہاں بدقسمتی سے روڈ حادثے عام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کے دفتر کو ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں مجموعی طور پر دس افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں چھ چینی شہری، دو ایف سی اہلکار، بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر شامل ہیں، تاہم پولیس تھانہ داسو کے مطابق یہ واقعہ برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر چلتی گاڑی میں پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او اور تمام پولیس افسران اور اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ تھانہ داسو کے مطابق ہمارے پاس ابھی صرف ابتدائی اطلاع ہی دستیاب ہے، جبکہ کوہستان پولیس کنٹرول کے مطابق اس مقام پر انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ برسین کا مقام اپر کوہستان کے ہیڈ کوارٹر داسو سے تقریباً دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد صوبائی حکومت کا اعلیٰ سطحی وفد کوہستان روانہ ہوچکا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے ساتھ چیف سیکرٹری اور پولیس سربراہ شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب معمول کے مطابق داسو ڈیم میں کام کرنے والے کارکناں کی بسیں اپنے وقت پر آرہی تھیں کہ یک دم ہی دھماکے کی زور دار آواز آئی۔ جس کے بعد بس ہوا میں اچھلی اور نیچی گر پڑی، جس کے بعد زخمیوں کی چیخ و پکار کی آوازیں آرہی تھیں برسین اپر کوہستان داسو کا مقام شاہراہ قراقرم پر واقع ہے۔ یہ جگہ داسو ڈیم کی سائٹ مقام میں بھی آتی ہے۔ اس مقام کے قریب ہی پانی کا ایک پائپ ہے، جہاں سے مقامی لوگ پانی بھرتے ہیں اور اس سڑک کے قریب ہی آبادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 943386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش