0
Wednesday 14 Jul 2021 20:21

کوہستان، مسافر بس لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 4 افراد جاں بحق

کوہستان، مسافر بس لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہستان کے علاقے پٹن میں مسافر بس لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو کی بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی، پٹن کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر گرنے سے بس مکمل تباہ ہوگئی اور چار مسافر جاں بحق ہو گئے۔ کوہستان پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ رات کو پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق گلگت اور غذر سے بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 943416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش