0
Wednesday 14 Jul 2021 21:50

بلتستان یونیورسٹی حسین آباد کیمپس اور مدرسہ قبازردیہ کرونا کیسز آنے پر سیل

بلتستان یونیورسٹی حسین آباد کیمپس اور مدرسہ قبازردیہ کرونا کیسز آنے پر سیل
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی حسین آباد کیمپس اور مدرسہ قبازردیہ کے طلباء میں کرونا کیسز سامنے آنے پر دونوں تعلیمی اداروں کو 15 روز کیلئے بند کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مدرسہ قبازردیہ کے 6 طلباء کرونا میں مبتلا ہو گئے تھے جبکہ بلتستان یونیورسٹی حسین آباد کیمپس کے تین طلباء کرونا سے متاثر ہوئے، جس کے بعد دونوں تعلیمی اداروں کو پندرہ روز کیلئے سیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایچ او سکردو کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں تعلیمی اداروں کے تمام ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو 20 جولائی سے پہلے کرونا ویکسین لگائیں۔
خبر کا کوڈ : 943428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش