0
Wednesday 14 Jul 2021 22:35
ایرانی جوہری معاہدے کی چھٹی سالگرہ

"زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی امریکی پالیسی ایران کو کسی صورت "مفلوج" نہیں کر سکتی، جواد ظریف

"زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی امریکی پالیسی ایران کو کسی صورت "مفلوج" نہیں کر سکتی، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج جوہری معاہدے (JCPOA) کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ جوہری معاہدے نے 6 سال قبل آج ہی کے روز، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک موضوع کو جنگ سے دور رہتے ہوئے حل کر دیا تھا۔ محمد جواد ظریف نے لکھا کہ اوباما جان چکے تھے کہ "مفلوج کر دینے والی پابندیاں" ایران یا اس کے سنٹریفیوجز کو کسی طور روک نہ پائیں گی جبکہ ٹرمپ نے غلط طور پر یہ سوچ لیا کہ "زیادہ سے زیادہ دباؤ" یہ کام کر سکتا ہے.. جبکہ یہ (دباؤ ایران کو) ہرگز (مفلوج) نہیں کر سکے گا!

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے ساتھ منسلک ایرانی جوہری پروگرام کی پیشرفت کے اعداد و شمار سے متعلق جدول کو 'جو بائیڈن' کی جانب ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر کو ان اعداد و شمار پر بھی قریب سے ایک نگاہ ڈال لینا چاہئے۔ محمد جواد ظریف کی جانب سے "پابندیاں عائد کرنے کا امریکی نشہ؛ اس بری عادت کو چھوڑ دینے کا وقت آن پہنچا ہے" کے عنوان سے ارسال کئے جانے والے اس جدول میں لکھے گئے اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ جوہری معاہدے سے قبل و بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث ایرانی جوہری پروگرام کی پیشرفت نہ صرف کم نہیں ہوئی بلکہ ہمیشہ ہی قابل قدر انداز میں بڑھتی رہی ہے۔


خبر کا کوڈ : 943429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش