0
Wednesday 14 Jul 2021 22:53

لاہور، انڈونیشیا کے سفیر کا جی سی یو کا دور، طلباء کو انڈونیشیا میں وظائف کے بارے میں آگاہ کیا

لاہور، انڈونیشیا کے سفیر کا جی سی یو کا دور، طلباء کو انڈونیشیا میں وظائف کے بارے میں آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملوارمن توگیو نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور طلباء کو انڈونیشیا میں مختلف وظائف کے بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ ایڈم ٹوگیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کی مختلف یونیورسٹیوں کو دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے جی سی یو اور انڈونیشیا کی مختلف نامور یونیورسٹیوں کے درمیان علمی اور تحقیقی تعاون کے کے فروغ کیلئے کام کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کیساتھ دیگر ممالک بھی بہت بڑی مارکیٹیں ہیں جن میں پاکستانی مصنوعات کیلئے بہت مواقع ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے کھانے پینے کی اشیاء چائے، چکن تکہ اور پکوڑوں میں بھی اپنی خصوصی دلچسپ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو پسند کرتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے انڈونیشیا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء اور اساتذہ کے تبادلہ پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے سفیر کو جی سی یو لاہور کی تاریخ اور روایت سے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 943436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش