QR CodeQR Code

سندھ میں گورنر راج لگایا جائے، عامر خان کا مطالبہ

14 Jul 2021 23:36

بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری کی انکوائری ہونی چاہیئے، پی پی پی نے ہمیشہ جعل سازی کی، سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کو کمزور کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، سندھ میں گورنر راج لگایا جائے۔ عامر خان نے بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا، نادرا میں پچاس فیصد غیر قانونی بھرتیاں ہیں، نادرا میں کالعدم تنظیموں کےلوگوں کے جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔

عامر خان نے  کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹری کی انکوائری ہونی چاہیئے، پی پی پی نے ہمیشہ جعل سازی کی، ایف آئی اے رپورٹ جاری ہوئی ہے، جعلی شناختی پر چالیس لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گنا گیا ہے، ایف آئی اے کی رپورٹ کی مطابق 60 فیصد لوگ سندھ میں کرپٹ ہیں، سندھ اور پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم میں کچھ ترامیم کی ضرورت لازمی ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 943450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943450/سندھ-میں-گورنر-راج-لگایا-جائے-عامر-خان-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org