QR CodeQR Code

پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے اضافے کا امکان

15 Jul 2021 00:40

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 40 پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ تک منتقل کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 40 پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، تاہم پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا جب کہ قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 943461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943461/پیٹرولیم-مصنوعات-کی-فی-لیٹر-قیمت-میں-ساڑھے-گیارہ-روپے-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org