0
Thursday 15 Jul 2021 00:55

پشاور میں مکان سے 3 بہن، بھائیوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد

پشاور میں مکان سے 3 بہن، بھائیوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں واقع ایک مکان سے 3 جلی ہوئی مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ کئی روز پرانی بتائی جارہی ہیں۔ پشاور کے محلہ سیٹھیان میں مکان سے 3 جلی ہوئی اور مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، نعشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کے طور پر ہوئی ہیں، جن کی عمریں بھی ان ہی کے برابر ہیں، نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں جو کہ گل سڑ چکی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ علاقہ مکینوں سے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ گھر کسی ایس اے علی گل نامی شخص کا تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل فوت ہوچکا ہے اور یہ لوگ اس کے بھائی بہن تھے۔
خبر کا کوڈ : 943469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش