0
Thursday 15 Jul 2021 01:42

بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیدیا گیا

بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ پر کام کرنے  والے ملازمین کو بطور انعام 6 ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی میں شامل ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز کے افسران و اہلکاروں کو ایک تنخواہ سے لے کر چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر تک اعزایہ ادا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے افسران و ملازمین کو اعزازیہ کی مد میں 26 کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال ختم ہونے سے چند روز قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی اور ایف بی آر نے فنڈز ضائع ہونے کے خدشے کے پیش نظر مالی سال ختم ہونے سے قبل ہی اے جی پی آر سے نکلوائے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر تک اعزازیہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 943473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش