0
Thursday 15 Jul 2021 10:35

بھارت میں نئے کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار سے متجاوز، 581 افراد ہلاک

بھارت میں نئے کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار سے متجاوز، 581 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد پھر 40 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد نئے معاملوں سے کم رہی۔ مرکزی وزارت صحت کے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارت بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41806 کیسز رپورٹ ہوئے، اس اثنا میں 39130 افراد شفایاب ہوگئے جبکہ 581 افراد نے دم توڑ دیا۔

نئے معاملوں کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی، جن میں سے 3 کروڑ ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ شفایاب ہوچکے ہیں۔ بھارت بھر کے 4 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ افراد اس وبا کے سبب دم توڑ چکے ہیں جبکہ ملک میں اب 4 لاکھ 32 ہزار کے قریب کیسز فعال رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش