QR CodeQR Code

کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، اسد عمر

15 Jul 2021 11:11

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، تمام لوگ ایس او  پیز  پر عمل کریں، جلد ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نا ڈالیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2545 نئے مریض سامنے آئے اور مزید 47 افراد انتقال کر گئے۔


خبر کا کوڈ: 943518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943518/کورونا-کی-بھارتی-قسم-خطے-میں-تباہی-کا-باعث-بن-رہی-ہے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org