0
Thursday 15 Jul 2021 19:32

کراچی، 3 بچوں‌ کی پُراسرار موت کا ڈراپ سین، ماں گرفتار

کراچی، 3 بچوں‌ کی پُراسرار موت کا ڈراپ سین، ماں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں تین بچوں کی پُراسرار موت کے الزام میں پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 میں واقع رؤف رائل سٹی کے فلیٹ سے گزشتہ ماہ تین کم عمر بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، ماں نورین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کیڑے مار دوا کے اسپرے کی وجہ سے بچوں کی موت ہوئی۔ پولیس نے والد محمد عمران کی مدعیت میں زوجہ نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں تو سب سے پہلے ماں سے بیان لیا گیا، جس نے یہی مؤقف اختیار کیا کہ زہریلی دوا کے اثر کی وجہ سے بچے جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والے بہن بھائیوں کی عمریں دس سال سے کم تھیں، بچوں کے قتل کا واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب والد عمران لاہور میں موجود تھا۔ متاثرہ والد نے بچوں کے ماں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا، جس پر والد کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمہ نے بیان دیا تھا کہ فلیٹ میں کیڑے مار دوا لگانے سے بچوں کی اموات ہوئیں۔ پولیس کی تحقیقات میں کچھ ایسے شواہد سامنے آئے، جس کی بنیاد پر ماں کو اب باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 943577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش