0
Thursday 15 Jul 2021 21:33

شہری آن لائن قربانی کی کاغذی کمپنیوں کے جھانسے کا شکار

شہری آن لائن قربانی کی کاغذی کمپنیوں کے جھانسے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی خدمات سے استفادہ کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کی وباء نے اس رجحان کو مزید تقویت فراہم کر دی ہے، تاہم گزشتہ سال متعدد آن لائن کمپنیاں قربانی کے گوشت کی بروقت ڈیلیوری میں ناکام رہیں، جبکہ آن لائن قربانی کیلئے آرڈر دینے والوں کو خراب حالت میں گوشت موصول ہونے کی شکایت بھی سامنے آئیں۔ اس سال بھی 25 کے لگ بھگ آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں میدان میں ہیں، تاہم ان میں سے دو یا تین کے علاوہ کسی کے پاس سلاٹر ہاؤس، کولڈ اسٹوریج، گوشت کی ڈیلیوری کیلئے ریفریجریٹرز والی گاڑیاں نہیں ہیں اور نہ ہی مطلوبہ تعداد میں جانوروں کی قربانی کیلئے افرادی قوت دستیاب ہے۔

آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی اور لائسنسنگ کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر غیر پیشہ ور کاغذی کمپنیاں وجود میں آرہی ہیں، جو ویب سائٹس تک ہی محدود ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد ان غیر پیشہ ور کمپنیوں اور ویب سائٹس کے جھانسے میں آکر اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی اور رقوم کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ حکومتی سطح پر گزشتہ سال قربانی کا آرڈر لے کر شہریوں کو خراب حالت میں گوشت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 943586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش