0
Thursday 15 Jul 2021 21:46

نگر ضمنی الیکشن، جاوید حسین پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد

نگر ضمنی الیکشن، جاوید حسین پیپلزپارٹی کے امیدوار نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے جی بی اے 4 کے ضمنی الیکشن کے لئے جاوید حسین کو باقاعدہ پارٹی کا امیدوار نامزد کرکے ٹکٹ جاری کر دیا۔ اس حوالے سے جمعرات کے روز قائد حزب اختلاف کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر و قائد حزب اختلاف امجد حسین نے جاوید حسین کو جی بی اے 4 نگر کے ضمنی الیکشن کے لئے پارٹی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا۔

اس موقع پر امجد حسین ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر کے غیور عوام نے پہلے بھی اس حلقے سے پارٹی امیدوار کو کامیاب کرایا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اس مرتبہ بھی نگر کے عوام پارٹی کے حق میں فیصلہ کریںگے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جاوید حسین نے کہا کہ اس حلقے میں پی پی کے امیدوار کو شکست دینا ممکن نہیں ہے اور یہ بات دیگر جماعتیں بھی جانتی ہیں۔ اس لئے پیپلزپارٹی کے خلاف تین جماعتیں متحد ہونے کے لئے مشاورت کر رہی ہیں۔ اگر تینوں جماعتیں متحد ہوئیں تب بھی انہیں شکست ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 943587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش