0
Thursday 15 Jul 2021 22:17

افغانستان سے امریکہ کی پسپائی دنیا کی مظلوم قوموں کیلئے روشنی کی کرن ہے، سراج الحق

افغانستان سے امریکہ کی پسپائی دنیا کی مظلوم قوموں کیلئے روشنی کی کرن ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان سے امریکہ کی پسپائی دنیا کی مظلوم قوموں کیلئے روشنی کی کرن ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغان عوام ملک میں قیام امن کے لیے مذاکرات کریں، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف افغان عوام کر سکتے ہیں، کوئی بھی تیسرا ملک افغانستان کے معاملات میں مداخلت بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور افغانستان کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنائے، بلوچستان میں غربت، بیروزگاری، لاپتہ افراد کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ صوبہ میں بیڈگورننس اور کرپشن عروج پر ہے، بلوچستان میں ترقیاتی پروگراموں کے پیکجز صرف کاغذوں تک محدود رہے، پی ٹی آئی نے مدینہ ریاست کی منزل کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کا راستہ چنا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل شفاف و غیر جانبدار انتخابات میں ہے، جمہوری استحکام کیلئے متناسب نمائندگی کا اصول اپنانا ہوگا، جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ملک کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 943591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش