QR CodeQR Code

لیہ، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام عظمت پیش نماز کانفرنس کا انعقاد

16 Jul 2021 00:32

کانفرنس میں علامہ سید عامر ہمدانی، علامہ ضیغم میرانی، سید نئیر عباس کاظمی، مولانا غلام شبیر حسین، مولانا نئیر قمی، مولانا ذوالفقار حیدری بھی شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام لیہ میں ’’عظمت پیش نماز کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، ایس یو سی تحصیل کروڑ کے زیراہتمام جامعہ دارالقرآن معارف الاسلامیہ میں منعقدہ کانفرنس میں ضلع بھر سے آئمہ پیش نماز نے شرکت کی، کانفرنس میں علامہ سید عامر ہمدانی، علامہ ضیغم میرانی، سید نئیر عباس کاظمی، مولانا غلام شبیر حسین، مولانا نئیر قمی، مولانا ذوالفقار حیدری بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پیش نماز کی اہمیت کو اجاگر کیا، کانفرنس کے آخر میں شرکاء میں نہج البلاغہ کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ 


خبر کا کوڈ: 943597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943597/لیہ-شیعہ-علماء-کونسل-کے-زیراہتمام-عظمت-پیش-نماز-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org