QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوجی قافلہ الناصریہ میں بم حملے کا شکار

15 Jul 2021 23:08

عراق کے جنوبی صوبے الناصریہ میں قابض امریکی فوج کا 1 لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے جسکے باعث کویت سے عراق پہنچنے والی ہلکے ہتھیاروں کی امریکی کھیپ بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے میں تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے لئے ہلکے ہتھیار لے کر کویت سے عراق میں داخل ہونے والا یہ لاجسٹک قافلہ جنوبی صوبے الناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا جس کے باعث اس میں لدی امریکی فوج کے ہلکے ہتھیاروں کی کھیپ بھی جل کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ کویت و عراق کے درمیان واقع جریشان نامی سرحدی گذرگاہ سے ملک میں داخل ہوا تھا جس پر بغداد کا کوئی کنٹرول نہیں جبکہ امریکی فوج کی جانب سے اسی سرحدی گزرگاہ کے مسلسل استعمال پر ایک عرصے سے عراقی سیاسی و سماجی حلقوں میں کڑی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 943600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943600/عراق-امریکی-فوجی-قافلہ-الناصریہ-میں-بم-حملے-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org